اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں بجلی کی آزادانہ خرید وفروخت نظام متعارف کروانے کا بڑا فیصلہ کرلیاگیا ،بجلی کی مسابقتی تجارت نظام متعارف کروانے کیلئے منگل کو نیپرا ماہرین آن لائن سیمینار سے خطاب کریں گے،نیپرا نے آزادانہ تجارت پر مبنی بجلی مسابقتی تجارت نظام کی منظوری دیدی ،1990 کی دہائی سے
شروع ہونے والی توانائی اصلاحات کا اختتام اپریل 2022 میں بجلی مسابقتی تجارت متعارف کروانے سے ہو گا ،نئے نظام کے تحت بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنی مرضی کے کسی بھی بجلی کارخانے سے بجلی خرید سکیں گی ،بجلی خریداری کے ہول سیل نظام آنے سے مکمل وولٹیج، لگاتار سپلائی اور بلوں کی مکمل ادائیگی کا سسٹم لانے میں مدد ملے گی ، مسابقتی مارکیٹ سے بجلی کی لاگت کم کرنے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ بجلی اور گیس مہنگی، ٹیکسز میں اضافہ ۔۔آئی ایم ایف سے قرض کی تیسری قسط جاری ہونے کی شرائط سامنے آ گئیں آئی ایم ایف سے قرض کی تیسری قسط جاری ہونے کی شرائط سامنے آ گئیں،بنیادی شرائط میں ٹیکس ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سرفہرست ہے،وزارت خزانہ نے 31 دسمبر سے پہلے شرائط کی فہرست مکمل کرنے کاعمل شروع کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوںمیں 7 تا10 فیصد اضافہ متوقع ہے،ٹیکس وصولی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 تا10 فیصد اضافہ کیاجائےگا،دونوں اہداف جون2021 تک حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی، اضافہ یقینی بنانے کیلئے مرحلہ وار منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کیاجائےگا، منصوبہ ضروری ردوبدل کے بعد منظور ہونے کاامکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ جنوری تا مارچ اضافی رقوم کا50 تا60 فیصد حاصل کرنے کاٹارگٹ رکھاجائےگا،بقیہ40 تا50 فیصد رقوم کاحصول اپریل تاجون ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی ،مرحلہ وار منصوبے کے حصول پر آئی ایم ایف تیسری قسط جاری کرے گا،مارچ 2021 تک منصوبہ میں ردوبدل کی گنجائش رکھی جائیگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں