منگیتر کا ماریا شراپوا کے’ہاں‘ کہنے پر شکریہ اگلی تمام عمر آپ کو محبت دینے اور آپ سے سیکھنے کا منتظر ہوں

ماسکو (این این آئی)سابقہ روسی ٹینس اسٹار 33 سالہ ماریا شراپوا کے منگیتر الیگزینڈر گلکیس نے ماریا کیلئے پیار بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے شادی کیلئے ہاں کہنے پر شکریہ ادا کیا۔الیگزینڈر گلکیس نے انسٹاگرام پر ماریا کے ہمراہ ایک رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کیلئے ہاں کہہ کر مجھے خوش

قسمت ترین لڑکا بنانے پر آپ کا شکریہ۔انہوں نے لکھا کہ میں اگلی تمام عمر آپ کو محبت دینے اور آپ سے سیکھنے کا منتظر ہوں۔الیگزینڈر گلیکس نے ماریا شراپوا کی جانب سے ہاں کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی زندگی بھر ان کا ساتھ دینے کا عزم بھی کیا۔۔۔۔

ٹیسٹ بیٹسمین سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر چلے گئے، کس بڑے ملک کے کرکٹ بورڈ نے کھیلنے کی پیش کش کر دی؟

کراچی(آئی این پی) ٹیسٹ بیٹسمین سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر امریکا چلے گئے۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلز پہنچ کر سماجی رابطے کے ذریعہ نئے آغاز کی نوید سنادی، وہ دورہ نیوزی لینڈ کے 35رکنی اسکواڈ اور دورہ انگلینڈ میں شامل نہ ہونے پر دلبرداشتہ تھے، سمیع اسلم کو غیر معمولی اہلیت کےتحت امریکی امیگریشن مل گئی۔ذرائع کے مطابق سمیع اسلم کا یو ایس اے کرکٹ بورڈ سے معاہدہ طے پاگیا ہے، امریکی کرکٹ بورڈ نے سمیع اسلم سے 3برس کا کنٹریکٹ کیا ہے، امریکی کرکٹ بورڈ ٹیسٹ کرکٹر کو سالانہ پونے دو لاکھ ڈالرز ادا کرے گا، سمیع اسلم نے 13ٹیسٹ میچز کھیلے اور 758رنز بنائے،سیزن 20-2019میں سمیع اسلم نے 864رنز بنائے تھے جس میں 4 سنچریز بھی شامل تھیں۔سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مزید بھی کھیلتا رہتا تو موقع ملنا مشکل تھا، میری دلی خواہش تھی کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتا، موجودہ حالات میں امریکی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچھی پیش کش ہوئی، جس کو میں نے قبول کر لیا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جلال الدین اور سابق ٹیسٹ بیٹسمین آصف مجتبی سمیت دیگر کرکٹرز پہلے ہی امریکا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں