عمران خان کو جو قوتیں لے کر آئی ہیں کل کو یہ ان کیخلاف بھی ڈٹ جائے گا،سینئر صحافی کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) سینیئر صحافی افتخار احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو جو قوتیں لے کر آئی ہیں کل کو یہ ان کیخلاف بھی ڈٹ جائے گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی افتخار احمد نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں حکومت لانے والوں کی ایک ایسی دریافت ہے کہ کل ان کو بھی سمجھ آ جائے گی

کہ وہ کس آدمی کو لے آئے ہیں۔عمران خان کسی کی کوئی بات نہیں مانے گا۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں عمران خان ان کی کوئی بھی غلط بات نہیں مانے گا، عمران خان خود کو عوام کا منتخب نمائندہ سمجھتا ہے ، وہ خود کو انتہائی طاقتور عوامی رہنما سمجھتا ہے اور اسے لگتا ہے کہ اسے عوام نے جمہوری طور پر منتخب کیا ہے، لیکن اس کو لانے والوں کے لیے یہ کل کو مشکل بن جائے گا۔ کیونکہ یہ ان کی بھی بات نہیں مانے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جب ان کے سامنے کھڑا ہوگا تو ان کو احساس ہوگا کہ وہ کس کو دریافت کر لائے ہیں۔ عمران خان کے رویے سے تصادم بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں