وانا (قسمت اللہ وزیر ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن تین دسمبر کی طرح جنوبی وزیرستان وانا میں منایا گیا۔ جسمیں جنوبی وزیرستان وانا کے اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل غلام حسین، پاکستان ریڈ کریسنٹ کے کارکنان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور
مختلف مکاتب فکر کے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جنوبی وزیرستان وانا مغذور فاونڈیشن کے صدر گل جان وزیر نے کہا کہ ہماری نوکری کے کوٹے پر قبضہ مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے۔
ہمارا مطالبہ ہے، کہ حکومت تحقیقات کرکے ہمارا کوٹہ ہمیں دیا جائے۔ اور کئی سالوں سے عشر زکوت سے ہمارے نام لاکھوں روپیاں لوگوں نے ہڑپ کیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عشر زکوت جنوبی وزیرستان کے ریکارڈ کو پبلک کیا جائے، تاکہ چوروں اور لوٹہروں کی نشاندہی ہوسکے، اور آنے والے وقت میں ایسے چوروں اور لوٹہروں کا راستہ روکا جائے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں مغذور افراد کیلئے جنوبی وزیرستان پاک افغان باڈر انگوراڈا پر ٹرک پر پیسے مقرر کئے تھے، لیکن کسٹم بننے پر وہ
ختم ہوگئے، ابھی ہم کسٹم کے اصولوں کے مطابق پھر مغذور افراد کیلئے امداد کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان مغذور فاونڈیشن کے ساتھ عشر زکوت فنڈز اور بیتول مال کے ذریعے ان کی محرومیاں دور کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں کے
زیراہتمام سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا جن میں لوگوں کو اس بات پر قائل کیا جائے گا کہ وہ معذور افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مثبت کوششیں بروئے کار لائیں۔
واضح رہے کہ معذوروں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 14 اکتوبر 1992 کو منظور ہونے والی قرار داد نمبر47/3 کے تحت ہر سال تین دسمبر کو منایا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں