بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔جبکہ کشمیر، خطہ پوٹھوہار،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ

گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09 ، گوپس منفی 06، کالام منفی05،اسکردو،پا را چنار منفی04، بگروٹ منفی 03 ، گلگت،مالم جبہ اوراستور میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں