پاکستان بھر میں کورونا وباء

پاکستان بھر میں کورونا وباء نے خطرناک شکل اختیار کر لی، کتنے فیصد لوگ کورونا پازیٹو ہونے لگے؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان بھر میں کورونا وباء نے خطرناک شکل اختیار کر لی۔ کتنے فیصد لوگ کورونا پازیٹو ہونے لگے؟، تعلیمی اداروں میں کورونا عروج پر پہنچ گیا، ایک ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 82 فیصد رہی۔ یومیہ شرح 1.8 فیصد سے بڑھ کر 3.3 فیصد تک پہنچ گئی

ملک بھر میں کورونا وباء نے خطرناک شکل اختیار کر لی

ملک بھر میں آج مثبت کیسز کی شرح7.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت۔ این سی او سی اجلاس میں صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم نے شرکت کی۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں, مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔آزاد کشمیر 11.45 فیصد کے ساتھ سر فہرست ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں 9.85، سندھ میں 9.63، اسلام آباد میں 8.9، بلوچستان میں 7.73، گلگت میں 5.23 ۔اور پنجاب میں 3.95 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔ شرکا کو بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح 1.8 فیصد سے بڑھ کر 3.3 فیصد ہوگئی۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے۔جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی۔

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 14 ہزار 508، سندھ میں ایک لاکھ 63 ہزار 329، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 599، بلوچستان میں 16 ہزار 810، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 542، اسلام آباد میں 27 ہزار 18 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 123 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان بھر میں کورونا وباء اب تک 52 لاکھ 16 ہزار 955 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 929 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 885 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے, جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 861، سندھ میں 2 ہزار 829، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 327، اسلام آباد میں 279، بلوچستان میں 161، گلگت بلتستان میں 95 اور آزاد کشمیر میں 144 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

کورونا وائرس
ؔپاکستان بھر میں کورونا وباء نے خطرناک شکل اختیار کر لی

۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں