بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ با لائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار،کشمیراور گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے

اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کالام منفی11 ، لہہ منفی 09،سکردو منفی 06،ا ستور ،قلات منفی04گوپس ، مالم جبہ ، دیرمنفی03، بگروٹ اور کو ئٹہ میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں