جموں کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ہم شہدا کے مشن کو جاری رکھیں گے، بیرسٹر سلطان محمود

میرپور (پی این آئی) آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم یوم شہدائے جموں کے دن اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر محاذ پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے زندہ قومیں اپنے شہدا اور غازیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں چھ نومبر

1947 ء کو جموں میں انسانی تاریخ کا خوفناک قتل عام ہوا چھ نومبر جموں کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ہم شہدا کے مشن کو جاری رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا حقیقی سفیر بن کر پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے وہ پہلے پاکستانی لیڈر ہیں جنھوں نے کشمیر ایشو پر مذاکرات میں کشمیریوں کی شرکت کی بات کی اس سے قبل کسی لیڈر نے اسے سہ فریقی ایشو نہیں کہا آزاد کشمیر کا خطہ ہمارے آباؤ اجداد نے جانوں کی قربانیاں دے کر آزاد کروایا تھا بھارت مقبوضہ کشمیر میں جتنے ظلم بھی کر لے وہاں کے لوگوں کا جذبہ حریت ختم نہیں کر سکتا۔ملک اسلم اور ان کی ساتھیوں کو جموں وکشمیر کونسل فار ہیومین رائٹس کے زیر اہتمام چھ نومبر یوم شہداء جموں کے دن کامیاب سیمینار پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاں میرپور میں جموں وکشمیر کونسل فار ہیومین رائٹس کے زیر اہتمام کشمیر ایشو کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کا لائحہ عمل کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومیں اپنی بنیاد اتفاق اور قربانی سے پہچانی جاتی ہیں کشمیر ہماری بنیاد ہے اس کے لیے سر بھی کٹوا سکتے ہیں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں ہم نے کشمیر پر سودے بازی نہیں کی اور نہ ہی ایسا کرنے کا تصور کر سکتے ہیں بطور چئیرمن کشمیر کمیٹی اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے خدا کے آگے جواب دہ ہوں جو کہتے ہیں کشمیر ایشو ختم ہو گیا میں ان سے گزارش کروں گا کہ کشمیر ایشو ختم نہیں ہوا کشمیر کی آزادی کے لیے ہم آخر تک لڑیں گے انسانی تاریخ میں ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑا قتل عام چھ نومبر 1947ء کو جموں میں ہوا ہم شہدا جموں کے مشن کو جاری رکھیں گے میرے لیے تمام جماعتیں قابل احترام ہیں کشمیر ایشو پر سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں کشمیر کمیٹی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔آئیں ہم سب مل کر آگے بڑھیں وزیراعظم عمران خان نے کشمیر ایشو کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے۔سیمینار سے سابق چیف جسٹس ملک مجید حریت کانفرنس کے رہنما رفیق ڈار، ماریہ ترانہ،ملک اسلم اور دیگرمقرین نے بھی خطاب کیا سیمینار میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری محمد عارف نے سرانجام دئیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں