سعودی عرب میں 20 ریال کا کرنسی نوٹ جاری نوٹ پر کس چیز کا لوگو چھاپہ گیا؟دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

ریاض (پی این آئی )سعودی عرب کی مانیٹری اتھارٹی نے 20ریال کا ایک کرنسی نوٹ جاری کردیا ہے ۔ یہ نوٹ سعودی عرب کو جی ٹوئنٹی کی صدارت ملنے کی خوشی میں جاری کیاگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق کرنسی نوٹ پر تین جہتوں میں

جی ٹوئنٹی سیکریٹریٹ کا لوگو چھاپہ گیا جبکہ نوٹ کی پشت پر دنیا کا نقشہ شائع کیا گیا ہے جس میں جی ٹوئنٹی میں شامل رکن ملکوں کو مختلف رنگوں سے نمایاں کیا گیا ہے۔نیا کرنسی نوٹ عوام کے تصرف اور استعمال کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں