باغ میں مسلم کانفرنس کا کامیاب، شاندار پاور شو، پورا باغ کشمیر بنے گا پاکستان اور مسلح افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

باغ/مظفرآباد(پی این آئی) باغ میں مسلم کانفرنس کا کامیاب اور شاندار پاور شو، پورا باغ جیو مرشد،جیو عتیق،کشمیر بنے گا پاکستان،مسلح افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کے خلاف بات کرنے والے

ملک کے غدار ہیں، گجرانوالہ جلسہ میں پاکستان کے دفاعی اداروں کے خلاف جو زبان استعمال کء گئی کاش کہ یہ زبان ہندوستان اور مودی کے خلاف استعمال کی جاتی،ففتھ جنریشن وار میں یوتھ کو سوشل میڈیا پر بھرپور طریقہ سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مجاہد اول نے کشمیر کو پاکستان کے ساتھ الحاق کا نعرہ دیا جو دنیا بھر میں پاکستان کے ساتھ ہمارا لازوال رشتہ ثابت کرتا ہے، مسلم کانفرنس کو آمدہ الیکشن جتوا کر دوں گا آئیندہ چند ماہ میں کچھ ہونے لگا ہے جس کا ابھی زکر قبل از وقت ہے ان خیالات کا اظہار سردار عتیق احمد خان نے مجاہد اوّل یوتھ کنونشن باغ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ مجاہد اوّل یوتھ کنونشن کو بہترین انداز میں منظم کروانے اور کامیابی پر عثمان عتیق اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے مجاہد اوّل کی شخصیت ہمارے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ تئیس سالہ نوجوان سے ایک خطے کو آزاد کرانے کا کام لیا جاتا ہے جو کہ آزامائش پر پورا بھی اترتا ہے جو ہم سب کے لئے باعث فخر ہے اور اس نوجوان نے پوری دنیا میں اپنی شخصیت اور کردار سے کامیابی کے جھنڈے گاڑے، میٹرک کی سند رکھنے والے مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم مرحوم نے دنیا کی بڑی او ر بہترین جامعات میں لیکچرز دیا کرتے تھے، آزاد کشمیر کے اندر ایک منظم نظام حکومت اور اداروں میں اصلاحات کے ساتھ مجاہد اوّل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں سردار عتیق احمد خان نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس گلگت بلتستان اور آزا دکشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہونے دیگی ہماراپاکستان کے ساتھ رشتہ غیر مشروط ہے کشمیر کے تشخص پر مسلم کانفرنس چٹان بن کر پہرا دے گی، مسلح افواج پاکستان کے خلاف بات کرنے والے ملک کے غدار ہیں، گوجرانوالہ جلسہ میں پاکستان کے دفاعی اداروں کے خلاف جو زبان استعمال کء گئی کاش کہ یہ زبان ہندوستان اور مودی کے خلاف استعمال کی جاتی،ففتھ جنریشن وار میں یوتھ کو سوشل میڈیا پر بھرپور طریقہ سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مجاہد اول نے کشمیر کو پاکستان کے ساتھ الحاق کا نعرہ دیا جو دنیا بھر میں پاکستان کے ساتھ ہمارا لازوال رشتہ ثابت کرتا ہے، مسلم کانفرنس کو آمدہ الیکشن جتوا کر دوں گا آئندہ چند ماہ میں کچھ ہونے لگا ہے جس کا ابھی زکر قبل از وقت ہے اس موقع پر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی صدر مرزا شفیق جرال نے مجاہد اوّل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے عثمان عتیق اور دیگر منتظمین مبارکباد اور شکریہ کے مستحق ہیں، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کو منظم اور متحد کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں، اہلیان باغ نے جسطرح آج اس کنونشن میں شرکت کر کے یہ پروگرام کامیاب کروایا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اہلیان باغ مجاہد اوّل کے حقیقی وارث ہیں، کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ دنیا بھر میں مقبول ترین نعرہ ہے،مرزا شفیق جرال نے مزید کہا مجاہد اوّل کی سوچ اور فکر کو آگے بڑھانے کے لئے ہم عملی اقدامات کر رہے ہیں اگر ایسا جذبہ الیکشن تک رہا تو مسلم کانفرنس ناقابل تسخیر جماعت ہوگی اور الیکشن بھرپور طریقہ سے لڑیں گے اور فتح یاب ہونگے،اس موقع پر سیکریٹری جنرل مسلم کانفرنس مہرالنساء نے مجاہد اوّل یوتھ کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کی کنونشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، مسلم کانفرنس کی خدمت خلق اسلام کی سربلندی پاکستان کے ساتھ والہنا محبت ہمارا اثاثہ اور فخر ہے یہ سلسلہ چل پڑا ہے یہ کاروان نکلا یہ مقبوضہ کشمیر کے محکوم ہمارے بہن بھائیوں کے لئے آزادی اور اپنی منزل تک پہنچے گا یوتھ کا اپنا سفر جاری رکھنا ہوگا تاکہ مسلم کانفرنس کے خلاف ہونے والی سازشیں دم توڑ جائیں گی، سردار عثمان عتیق نے مجاہد اوّل یوتھ کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکر ادا کرتا ہون کہ ازسر نو مجاہد اوّل کا قافلہ لے کر نکلیں ہیں، باغ کے عوام نے آج کنونشن میں آکر تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں یہ کنونشن مجاہد اوّل کا کنونشن ہے آپ نے مجاہد اوّل کا استقبال کیا ہے، نیلم اور آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے قافلوں نے آج مسلم کانفرنس کی فتح کا اعلان کر دیا ہے، نیلم کے عوام نے جسطرح اس نظرئیے کا پاس رکھا اور باہر نکلے اس کی مثال نہیں دی جا سکتی، نوجوان اٹھاسی سال ہو گئے ہیں جماعت کو قائم ہوئے آج ہم تیسری نسل کو یہ اعزاز ہے کہ کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ کشمیر کے آمد ربلند و بانگ گونج رہا ہے باغ کے آباو اجداد نے مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم مرحوم کی قیادت میں یہ خطہ آزاد کروایا اور ہم سب کا یہ فخر ہے، ہم سرخرو ہیں اٹھاسی سال کے بعد فخر محسوس کرتے ہیں کہ آج ہم اسی نظرئیے پر قائم و دائم ہیں، پاکستان کے اندر پاک فوج کو گالیاں دینے والے ہوش کے ناخن لیں، ملک کو غیر مستحکم کرنے والے کبھی اپنے اپ کو ملک پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے،عثمان عتیق نے مزید کہا کہ حلقہ وسطی و شرقی کا کریہ ادا کرتا ہوں مجاہد اول کی اور مسلم کانفرنس کی لاج رکھی، پاکستان اور کشمیر کے سیاست دانوں کو بتائیں گے کہ ہم اخلاقی طور پر بلند قائد کے کارکن ہیں،حریت لیڈیر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے مجاہد اوّل یوتھ کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا آج یہاں کشمیریوں کا جم غفیر دیکھ کر فخر ہے، تحریک آزاد کشمیر سید علی گیلانی کی نہیں، آسیہ اندرابی کی نہیں یہ لاکھون شہداء اور مجاہدین کی تحریک ہے جو نعرہ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر کی گلیوں میں کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ لگا رہا ہے یہی نعرہ آزاد کشمیر کے اندر مسلم کانفرنس کا نعرہ ہے جو ستر سالوں سے زائد عرصہ سے لگایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ نظرئیے کبھی ختم نہیں ہوتے اور مسلم کانفرنس ایک نظریئے پر قائم کی گئی جماعت ہے جو ناقابل تسخیر ہے مجاہد اوّل یوتھ کنونشن میں صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال، ممبرقانون ساز اسمبلی ملک نواز،ممبرقانون ساز اسمبلی صغیر چغتائی،مرکزی جنرل سیکرٹری مہرالنساء چئیرمین پارلیمانی بورڈ مسلم کانفرنس راجہ یاسین،مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن میجر نصراللہ، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی،راجہ ثاقب مجید سردار منظور چغتائی، جاوید خلیل عباسی، شجاع منگول، سمیع ایڈوکیٹ،آزاد شاہ اور دیگر نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا پاکستان کو اس وقت بے شمار چیلنجر کا سامنا ہے پاکستان کو توڑنے کی عالمی سازش کی جا رہی ہے پاک فوج کے غلاف باتیں کرنے والے ملک کے وفادار نہیں ہو سکتے مقررین کا کہنا تھا کہ باغ کے عوام نے آج کنونشن میں آکر تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں یہ کنونشن مجاہد اوّل کا کنونشن تھا اہلیان باغ نے آج مجاہد اوّل کا استقبال کیا ہے، نیلم اور آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے قافلوں نے آج مسلم کانفرنس کی فتح کا اعلان کر دیا ہے، نیلم کے عوام نے جسطرح اس نظرئیے کا پاس رکھا اور باہر نکلے اس کی مثال نہیں دی جا سکتی، نوجوان اٹھاسی سال ہو گئے ہیں جماعت کو قائم ہوئے آج ہم تیسری نسل کو یہ اعزاز ہے کہ کشمیر بنے کا پاکستان کا نعرہ کشمیر کے آمد ربلند و بانگ گونج رہا ہے باغ کے آباو اجداد نے مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم مرحوم کی قیادت میں یہ خطہ آزاد کروایا اور ہم سب کا یہ فخر ہے۔ مجاہد اوّل یوتھ کنونشن میں باغ کے تینوں حلقوں سمیت آزاد کشمیر بھر اور مہاجرین کے حلقوں سے کانفرنسی رہنما شریک ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں