روم(پی این آئی )اٹلی میں ایک پروگرام کے تحت یورپی بلاک سے باہر کے مختلف ممالک کے شہریوں کو ملازمت کے لیے عارضی مدت کے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ دو سال کے وقفے کے بعد اس سال پاکستان کو بھی ان ملکوں فہرست میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی ملک اٹلی نے ملازمت کے لیے عارضی مدت کے ویزوں کے
اجرا کا پروگرام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔اس پروگرام کے تحت یورپی یونین سے باہر کے ملکوں کے 30,850 افراد کو ملازمت کے لیے ویزے دیے جا سکتے ہیں۔ پاکستان میں زراعت، سیاحت، فریٹ فارورڈنگ فارورڈنگ اور تعمیراتی کاموں سے وابستہ افراد اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ امر اہم ہے کہ پاکستان کو دو سال کے وقفے کے بعد اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ روم میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے کہاکہ یورپی یونین میں برطانیہ کے بعد پاکستانیوں کی سب سے بڑی برادری اٹلی میں آباد ہے، جنہوں نے پچھلے سال ایک سو بیالیس ملین ڈالر کے برابر رقوم وطن واپس بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی روم حکومت سے یہ مطالبہ کرتی آئی ہے کہ پاکستانیوں کوسیزنل اور نان سیزنل ملازمین کے لیے ویزوں کے پروگرام میں شامل کیا جائے۔ جوہر سلیم کے مطابق پاکستان میں بالخصوص زراعت سے وابستہ افراد کی اٹلی میں مانگ بڑھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں