ڈونلڈ ٹرمپ کی حالت خراب، بخار، سینے میں درد اورکھانسی کی شکایت، ہسپتال منتقل کردیا گیا،وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی

واشنگٹن ڈی سی(این این آئی) کورونا وائرس کا شکارامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی درمیانے درجے کی علامات ہیں۔ انہیں بخار، سینے میں درد اورکھانسی کی شکایت ہے، انہیں پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی 8 گرام خوراک دی گئی ہے

اورانہیں فوجی ہیلی کاپٹرپروالٹرریڈ ملٹری میڈیکل سینٹرمیری لینڈ منتقل کردیا گیا ہے۔پریس سیکریٹری کے مطابق صدرٹرمپ کچھ روزہسپتال میں داخل رہیں گے، ٹرمپ طبی ماہرین کے مشورے پربطورصدرکام جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ معطل یا ورچوئل ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 74 سالہ ٹرمپ کوزائد عمر، وزن، دل کے مسائل کے سبب پیچیدگیوں کا خطرہ ہے۔کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ٹرمپ نے اپنے ویڈیوبیان میں لوگوں کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں اوراہلیہ ٹھیک ہیں لیکن احتیاط کے باعث ہسپتال منتقل ہورہا ہوں تاکہ چیزیں کنٹرول میں رہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں