کراچی(پی این آئی) محکمہ صحت سندھ نے کورونا سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا گذشتہ 13دنوں میں کورونا کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ستمبر میں 2459 افراد میں کورونا کیسز اور 36 افراد جاں بحق ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز میں پھر سے اضافہ ہونے لگا، محکمہ صحت
سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ 13دنوں میں کورونا کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔محکمہ صحت نے رپورٹ وزیراعلی سندھ کوارسال کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ ستمبرمیں 2459افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، رواں ماہ کورونا وائرس کے شکار 36افراد جاں بحق ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاپنگ مالز ،مارکیٹس سی488افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور سندھ کے دیہی اضلاع میں بھی کورونا کے کیسزکی تعداد میں اضافہ ہوا ، جبکہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں