مریم نواز کیخلاف غیر قانونی اراضی منتقلی کا کیس،نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، ماسٹر پلان تبدیلی کے باعث نقصان کا ریکارڈ طلب کرلیا، ذرائع

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف غیر قانونی اراضی منتقلی کا کیس، نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، ماسٹر پلان تبدیلی کے باعث نقصان کا ریکارڈ طلب کرلیا۔نیب نے 2004 کے لاہور ماسٹر پلان کی 2013 میں تبدیلی کے متاثرین کو شکایات کے اندراج کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے

مطابق ماسٹر پلان تبدیلی سے رہائشی اراضی کو زرعی اراضی پر منتقل کرنے سے عام شہریوں کا کروڑوں کا نقصان ہوا۔ مریم نواز شریف نے پالیسی تبدیلی سے فائدہ اٹھاتے 200 ایکڑ، میاں نواز شریف نے 100 کنال جبکہ میاں شہباز شریف نے100 کنال اپنے نام منتقل کرائی۔ نیب نے تمام متاثرین کو ڈی جی نیب کے نام پر درخواست دائر کرانے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close