خیبر پختونخوا حکومت نے ریٹائر اور فوت شدہ سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹے سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے اس حوالے سے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے تمام محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 26 ستمبر 2024 کے بعد فوت یا ریٹائر ہونے والے ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر نئی بھرتی نہیں دی جائے گی۔
مزید کہا گیا ہے کہ 26 ستمبر 2024 سے پہلے کے زیر التوا کوٹہ کیسز کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا، اور ہر کیس کا فیصلہ اس کے حقائق اور قانونی حیثیت کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت نے انتظامی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ تمام کیسز کو الگ الگ میرٹ اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جانچا جائے۔
محکمہ ہیومن ریسورس کے مطابق متوفی ملازمین کے بچوں کے کوٹے سے متعلق مشکوک کیسز محکمہ قانون کو بھجوائے جائیں گے، جبکہ تمام محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ان احکامات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






