عمرکوٹ اور اس کے گردونواح کے چھوٹے بڑے گاؤں میں گذشتہ روز سے جاری تیز طوفانی بارش کا سلسلہ جاری

عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) عمرکوٹ اور اس کے گردونواح کے چھوٹے بڑے گاؤں گوٹھوں میں گذشتہ روز سے جاری تیز طوفانی بارش کا سلسلہ جاری گذشتہ روز دوپہر سے شروع ہونے والی بارش مسلسل 20گھنٹے سے جاری ہےجس کے باعث عمرکوٹ شہر کے نشبیبی علاقے زیر آب آگٸے تیز ہواؤں کےساتھ جاری برسات

سے کچے مکانات کو شدید نقصانات کی اطلاعات پانچ مختلف مکانات کی چھتیں گرنےسے چارافرادزخمی ہوگئے شدید بارشوں کےباعث عمرکوٹ میں گذشتہ سولہ گھنٹوں سے بجلی غائب گھروں میں عوام شدید پریشانی اور مشکلات کاسامنا علاقے میں پینے کےپانی کی قلت عمرکوٹ شہرمیں مسلسل جاری شدید بارش کےباعث تھربازار بس اسٹینڈ سول اسپتال سمیت دیگر علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگےانتظامیاں شہر سے پانی نکالنے میں بری طرح ناکام بارش کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا حیسکو کی جانب سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے عاٸشہ مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے چپل اسٹور جل کر خاکستر ہوگیا شارٹ سرکٹ کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان خاکستر ہونے والا چپل اسٹور سروپ سنگھ مالھی نامی شخص کا تھا فاٸربرگیڈ کے فاٸرفاٸٹر نےبڑی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایاعمرکوٹ ضلع کی تحصیلوں سامارو ،کنری،پتھورو اور عمرکوٹ میں گذشتہ روز سے جاری تیز بارشوں سے فصلوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے تقریباً گذشتہ سولہ گھنٹوں سے بجلی غائب ہونے سے پینے کےپانی کی شدید قلت ہوگی ہے شدید بارش کےباعث لوگ اپنے گھروں میں محدود ہوکر رہ گے ہیں غالب امکان ہےکہ اگر اسطرح ہی چند گھنٹے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا تو شدید ضلعی انتظامیہ کو عمرکوٹ میں ایمرجنسی لگانا پڑے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں