واشنگٹن (پی این آئی)ٹرمپ نے بھی جیتنے کی صورت میں 10 ماہ کے اندر ایک کروڑ نوکریوں اور 10 لاکھ روزگار کے مواقع کا وعدہ کر دیا، ری پبلکن پارٹی نے امیدوار نامزد کر دیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی آئندہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے کی صورت میں ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرلیا۔ نو مبر میں ہونے والے
امریکی صدارتی انتخاب میں ری پبلکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار کی نامزدگی منظور کرلی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی مدت کے اہداف بھی جاری کردیے گئے ہیں اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ منتخب ہوکر پہلے 10 ماہ میں ایک کروڑ نوکریاں فراہم کریں گے۔ وہ امریکی شہریوں کیلئے دس لاکھ نئے اور چھوٹے کاروبار کے مواقع فراہم کریں گے ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں لیکس کی چھوٹ سمیت امریکا میں روزگار کو محفوظ کرنے کے وعدے کئے گئے ہیں۔ ان کے انتخابی وعدوں میں اسی سال کرونا ویکسین کی تیاری اوراگلے سال زندگی کو معمول پر واپس لانا بھی شامل ہے۔جنگوں کے حوالے سے انہوں نے اس بار بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ منتخب ہو کر امریکا سے باہر جاری جنگوں کا خاتمہ کریں گے اور امریکی فوجیوں کو وطن واپس لائیں گے۔ٹرمپ کی پالیسی میں چین پر انحصار ختم کرنے سمیت وعدہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی سستی لیبر کو امریکی ملازمین پر ترجیح نہیں دی جائے گی۔ خیال رہے کہ امریکا میں 3 نومبر کو صدارتی انتخاب ہونے جا رہا ہے جس میں صدر ٹرمپ کے مد مقابل ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن ہیں۔امریکا میں کورونا وباسے بہتر طریقے سے نہ نمٹنے اور بے روزگاری کی شرح میں اضافے کے بعد جو بائیڈن کو ابتدائی سرویز میں صدر ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ ٹرمپ نے کنونشن سے خطاب کرتے الزام لگایا نومبر کے الیکشن تاریخ میں سب سے زیادہ بد عنوانی پر مبنی ہونگے، ڈیمو کریٹ ووٹ چوری کریں گے،یہ کرونو کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں،انہوں نے ہلیری کلنٹن پر تنقید بھی کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں