فیلڈ مارشل عاصم منیر تاریخ رقم کریں گے!” سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تنہا پاکستان کے دارالحکومت میں تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

فیصل واوڈا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف بھارت کو جنگ میں شکست دی بلکہ اب وہ خطے سے آگے بڑھ کر عالمی امن کے لیے بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل نے پیچیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کی ہے اور امن معاہدے کی ڈرافٹنگ میں بھی کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی تجزیے اور دعوے غلط ثابت ہوں گے اور آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں پاکستان میں اہم عالمی رہنماؤں کی آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close