لاہور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی علاقے میں تھا۔
سوشل میڈیا پر بھی شہریوں نے جھٹکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں زلزلہ واضح طور پر محسوس کیا گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






