کتنے فیصد پاکستانی کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات پر مطمئن ہیں؟تازہ ترین سروے رپورٹ جاری

اسلام آباد(پی این آئی )پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 47 فیصد افراد وباکو کنٹرول کرنے میں حکومتی کارکردگی سے خوش نظر آئے تو انسٹیٹیو ٹ فار پبلک اوپیینیئن ریسرچ کے سروے میں 51 فیصد افراد نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔کورونا وائرس کی وباکے دوران عوامی فلاح و بہبود کے

کاموں میں پاکستان تحریک انصاف آگے رہی۔پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 28 فیصد افراد نے اپنی رائے کا اظہارکردیا۔سروے میں 16 فیصد نے جماعت اسلامی، 10 فیصد نے پیپلز پارٹی تو 10 فیصد نے ہی پاکستان مسلم لیگ نواز کو فلاحی کاموں میں آگے بتایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں