وفاقی کابینہ اجلا س میں سیما کامل کو ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک تعینات کرنے کا فیصلہ ، سیما کامل دراصل کون ہیں؟ کامران خان نے حکومتی فیصلے کی کھل کر تعریف کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیمی کامل کو ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اور جلد ہی نوٹیفکیشن بھی جاری ہونے کا امکان ہے تاہم حکومت کی اس تعینات پر سینئر صحافی کامران خان بھی پی ٹی آئی حکومت کی

تعریف کرتے ہوئے میدان میں آ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”درست فیصلہ ، وفاقی کابینہ نے آج سیما کامل کو ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے ، سیما کامل اس سے قبل یونائیٹڈ بینک لیمیٹڈ کی صدر رہیں ، سیمی کامل ڈاکٹر رضا باقر کی سربراہی میں مرکزی بینک میں بینکر کا نہایت ہی اہم اور ضرورت سے بھر پور بینکر کا تجربہ اپنے ساتھ لائیں گی ۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں