وزیراعظم عمران خا ن کے استعفیٰ مسترد کرتے ہی پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے کیا اعلان کر دیا ؟

اسلام آباد (پی این آئی ) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ان کا رکنیت سے استعفیٰ مسترد کردیا اور کراچی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متعدد ٹوئٹس میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ‘وزیر اعظم عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے میرا 4 صفحات پر مشتمل استعفیٰ مسترد کردیا اور کہا کہ اس پر بات نہیں

ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ‘اپنا دل کھول کر وزیر اعظم کے سامنے رکھا، انہوں نے کراچی کے مسائل پر آواز بلند کرنے کو سراہا اور کہا کہ یہی ایک سیاسی سوجھ بوجھ اور عوام کا درد رکھنے والے منتخب رہنما کا کردار ہونا چاہیے۔عامر لیاقت نے کہا کہ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘آپ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، کچھ چھوڑنے کی ضرورت نہیں، آپ کی ضرورت ہے اور ہم نے مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں