جہلم،گذشتہ 48 گھنٹے میں 423افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ، ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

جہلم(طارق مجید کھوکھر)چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں پچھلے 48 گھنٹےکے دوران ضلع جہلم میں 423 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔کل تک 387 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر

گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 3 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل390 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 19 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے5 افراد ابھی تک اپنے اپنےاضلاع میں زیر علاج ہیں۔ جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔اس وقت کرونا وائرس کا ایک ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہے مریض کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔جہلم میں اب تک 12 ڈاکٹرز،2 نرسز اور6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے 10 ڈاکٹرز، 2 سٹاف نرسز، اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں