اسلام آباد(پی این آئی)وزٹ ویزا پر پابندی برقرار، متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا۔کورونا وائرس کے سبب یو اے ای کے وزٹ ویزا پر پابندی تاحال برقرار ہے جس کے باعث متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق وزٹ ویزا پر لگنے والی اس پابندی
کی وجہ سے ورک ویزا ہولڈر بھی پھنس گئے ہیں، اس وقت صرف سفارت کاروں کو ویزا جاری کیا جارہا ہے اور انہیں بھی 24 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی جمع کرانی ہوتی ہے۔اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ نے کہا ہے کہ حالات کے ساتھ ساتھ اقدامات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں