لندن میں پولیس اہلکاروں نے ایک سیاہ فام شخص کو پیٹ ڈالا، پولیس کو اس کے پاس تیز دھار آلے کا شبہ تھا لیکن ۔۔۔۔۔

لندن (پی این آئی)لندن میں پولیس اہلکاروں نے ایک سیاہ فام شخص کو پیٹ ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بلیک لائیوز میٹر کے نام سے وائرل کردی گئی۔واقعہ لندن کے علاقے کرائیڈن میں پیش آیا جہاں اہلکار وں نے نوجوان کو دھکے دیے اور لاتیں مارکر فٹ پاتھ پر گرادیا،گرفتاری کے باوجود نوجوان کو مکے مارے گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ تھا کہ نوجوان کے پاس تیز دھار آلہ ہے تاہم اس کے قبضے سے کچھ بھی برآمد نہیں کیا جاسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں