کراچی میں نیشنل بینک کی آئی آئی چندریگر روڈ کی مین برانچ کے مینیجر سمیت 31 ملازمین کورونا پازیٹو ہو گئے

کراچی(پی این آئی)کراچی میں نیشنل بینک کی آئی آئی چندریگر روڈ کی مین برانچ کے مینیجر سمیت 31 ملازمین کورونا پازیٹو ہو گئے۔ نیشنل بینک کی ایک برانچ کے 31 ملازمین کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔نیشنل بینک کی آئی آئی چندریگر روڈ کی مین برانچ کے مینیجر سمیت افسران کا بھی کورونا

وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔بینک کی مین برانچ کو رپورٹ آنے کے بعد فوری طور پر بند کردیا گیا تھا۔ترجمان نیشنل بینک کے مطابق کورونا سے بچاو کے لیے اسپرے اور دیگر اہم حفاظتی اقدامات کئے جاچکے ہیں اور چراثیموں سے پاک کرنے کے بعد ہی مین برانچ کو کھولا جائے گا۔ نیشنل بینک آئی آئی چندریگر روڈ پرانچ پیر سے فعال ہوجائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں