پنجگور( حضور بخش ) پنجگور کے بلدیاتی اداروں کی اقرباء پروری اور بے قاعدگیاں عروج کو پہنچ رہی ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز خورد برد اور بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی پنجگور اور دیگر بلدیاتی اداروں کو کلرک چلارہے ہیں کئی سال
گزرنے کے باوجود میونسپل کمیٹی تسپ میں آفیسر کی پوسٹ پر چارج ایک کلرک کے پاس ہے اور سالانہ کروڑوں روپے کے فنڈز منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے ضائع ہو رہے ہیں۔ محکمہ کی بے قاعدگیوں اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تین گیٹ کی فٹنگ کے نام پر 80 لاکھ روپے نکالے گئے اسی طرح علاقے میں سیوریج سسٹم اور وال پروٹیکشن کے نام پر بھی لاکھوں روپے نکالے گئے دوسری جانب ایندھن کے نام پر غیر رجسٹرڈ پٹرولیم سروس کے نام جعلی رسید بناکر لاکھوں روپےخورد برد کیے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے بلدیاتی اداروں کے تمام فنڈرڑ کی تحقیقات کی اپیل کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں