‎ایک کروڑ نوکریاں، 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے، مریم اورنگزیب کا تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے کا مطالبہ

لاہور (پی این آئی)ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے، مریم اورنگزیب کا تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے کا مطالبہ، مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔‎ترجمان مسلم

لیگ نون مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو عوامی ایشوز پر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ‎ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے، ‎آئی ایم ایف جانے کے بجائے خود کشی کا اعلان کرنے والا، ‎بھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینے والا وزیراعظم لاپتہ ہے، طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں نہ ملنے پر ان کے پیارے پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کہاں ہیں، طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ‎ٹڈی دل سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور وزیراعظم کا کچھ پتہ نہیں، ‎کورونا مریضوں اور اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن صورتحال سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی موجود نہیں، پانچ سال سے فارن فنڈنگ کا کیس جاری لیکن احتساب خود سے شروع کرنے والے وزیراعظم کا کچھ پتہ نہیں، ‎23 خفیہ بینک اکاؤنٹس برآمد ہوگئے،‎ بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈے کھودے گئے، دس ارب درخت لگا دیئے ہیں لیکن لیکن زمین پر یہ درخت لاپتہ ہیں، خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کو سات سال سے تالا لگا کر عمران صاحب لا پتہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں