سورج آگ برسانے لگا، گذشتہ روز موہن جو داڑو میں 50ڈگری، آج نوابشاہ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو میں 49ڈگری تک جائے گا

اسلام آباد (پی این آئی)سورج آگ برسانے لگا، گذشتہ روز موہن جو داڑو میں 50 ڈگری، آج نوابشاہ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو میں 49 ڈگری تک جائے گا، ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی عروج پر ہے، آج بھی سورج آگ برسائے گا، نوابشاہ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو میں درجہ حرارت 49 تک جائے گا۔ملک کے بیشتر علاقوں

میں گرمی ہی گرمی، سندھ کے علاقے سورج کے نشانے پر رہیں گے۔ گذشتہ روز موہن جو داڑو میں پارہ 50 کو چھو گیا، آج دن بھر سورج آگ برساتا رہے گا۔ کراچی میں پارہ 35 سے 38 کے درمیان رہے گا۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی آج شدید گرمی ہے۔ باغوں کے شہر میں درجہ حرارت 44 تک جانے امکان ہے۔ فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان اور بھکر میں گرمی زوروں پر رہے گی۔محکمہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کو پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اننت ناگ، بارہ مولہ، لیہہ میں بھی کل بادل برسیں گے۔ جموں میں زیادہ زیادہ درجہ حرارت 42 اور سری نگر میں 21 ڈگری رہے گا۔

close