جلد کورونا سے بچائوکی ویکسین بھی تیار کرلی جائے گی، خوشخبری سنا دی گئی

ماسکو (پی این آئی) جلد کورونا سے بچائوکی ویکسین بھی تیار کرلی جائے گی، خوشخبری سنا دی گئی
۔ روسی بائیوٹیکنالوجی کمپنی نے کہا ہے کہ ان کی بنائی دوا کا کلینکل ٹیسٹ کامیابی سے جاری ہے اور جلد ہی اس سے کویڈ 19 کے مریضوں کاعلاج کیا جاسکے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بتایاکہ یہ دوا

درحقیقت جوڑوں کے درد کیلئے تیار کی جارہی تھی تاہم اس کے کورونا کے علاج کے لیے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔کمپنی نے دعویٰ کیاکہ جلد کورونا سے بچائوکی ویکسین بھی تیار کرلی جائے گی۔روسی وزیر صحت کا ویکسین کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم بیماری کے تمام مراحل میں لوگوں کے علاج کے لیے پہلے سے ہی دوائیں تیار کررہے ہیں اور وہ استعمال ہورہی ہیں، ہم ایک ویکسین تیار کرنے پر بہت محنت کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصے میں کلینکل ٹرائلز شروع ہوجائیں گے۔روسی بائیوٹیکنالوجی کمپنی نے کہا ہے کہ ان کی بنائی دوا کا کلینکل ٹیسٹ کامیابی سے جاری ہے اور جلد ہی اس سے کویڈ 19 کے مریضوں کاعلاج کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں