واٹس ایپ نے مزے کرا دئیے، ایک وقت میں آٹھ دوست ویڈیو کال کر سکیں گے

لاس اینجلس (پی این آئی) سوشل میڈیا پر چیٹنگ کے دنیا بھر میں مقبول واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نئی سہولت پر کام شروع کردیا ہے،جس میں ایک وقت میں 8 افراد ایک ساتھ ویڈیو کال کرسکیں گے۔اس حوالے سے خبریں دینے والے ادارےجی ایس ایم ارینا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر بیک

وقت 8 افراد کے ساتھ ویڈیو کالنگ کی سہولت کے لیے بیٹا ورژن میں آزمائشی طور پر استعمال کیا گیا ہے۔اس سے پہلے واٹس ایپ ویڈیو کالنگ میں صرف 4 لوگ بات کر سکتے تھے۔ تاہم ابھی یہ سہولت بیٹا ورژن میں ہے، عام صارفین تک اس کی رسائی میں کچھ وقت لگے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ سہولت اینڈرائیڈ فونز کے اپ گریڈ ورژنز پر استعمال ہوسکے گی۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں