تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز خیبر پختونخواہ،پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بارش

(ملی میٹر):خیبر پختونخواہ : بنوں 09، دیر (زیریں 08، بالائی 04)،پاراچنار 06، کالام 05، میرکھانی 03، سیدوشریف 02،مالم جبہ 01، کشمیر : راولاکوٹ 13، گڑھی دوپٹہ 03، کو ٹلی 02، گلگت بلتستان : استور میں 06میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :چھور 41،میر پورخاص اور مٹھی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں