آج کی 5 ملا کر پاکستان میں اب تک ہلاکتیں 91، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5232 ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی 91 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے مریضوں کی تعداد 5232 تک پہنچ گئی ہے۔اتوار کو ملک میں مہلک وائرس سے خیبرپختونخوا اور سندھ میں ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں۔کے پی میں سب

سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ،خیبرپختونخوا کی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 افراد کی مہلک وائرس سے انتقال کی تصدیق کی۔ وزارت صحت کے مطابق صوبے میں ہلاکتیں مردان، پشاور اور صوابی میں ہوئیں جن کی عمریں 80، 65 اور 52 سال تھیں جبکہ تمام افراد کی تبلیغی جماعت کے ساتھ کی ٹریول ہسٹری موجود ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ مزید 3 افراد کی ہلاکت کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 34 تک جاپہنچی ہے۔سندھ میں بھی مزید 2 ہلاکتیں،صوبہ سندھ میں آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک جاپہنچی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 91 ہوگئی ہے جن میں سے خیبرپختونخوا میں 34، سندھ میں 30 اور پنجاب میں 21 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔اتوار کی صورتحال،ملک میں آج اب تک 196 نئے کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں جن میں سے سندھ میں 93، خیبرپختونخوا میں 47، پنجاب میں 39، گلگت بلتستان میں 8، آزاد کشمیر میں 6، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک کیس سامنے آیا۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 5232 ہو گئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں