کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز۔۔وزیراعظم عمران خان قوم سے اگلا خطاب کب کریں گے؟اہم تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر سے خطاب کا امکان ہے جبکہ وہ اقوام متحدہ کے نام اہم پیغام بھی ریکارڈ کروائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے خصوصی ویڈیو پیغام میں قرض کی ری سٹرکچرنگ کا

معاملہ اٹھائیں گے ، عمران خان ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں سہولت کا مطالبہ کر سکتے ہیں ۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ قرضوں میں جکڑے ممالک کورونا سے مقابلہ نہیں کر سکیں گے ۔عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاہم اس کے علاوہ ان کے خطاب کا بھی امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔یاد رہے کہ دنیابھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افرادزندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، پاکستان میں بھی مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 88 افراد انتقال کر گئے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close