چڑیا گھر بھی کورونا کے نشانے پر، جنگلی جانوروں میں بھی وائرس کا خدشہ , پہلے کیس کی تصدیق

البانی(پی این آئی) جنگلی جانوروں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا کے حملوں سے پالتو جانوروں کے بعد اب چڑیا گھر بھی محفوظ نہ رہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے چڑیا گھر میں چار سال کی ملائشین ٹائیگر نادیہ کو خشک کھانسی تھی جس پر اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت

آیا۔چڑیا گھر انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہےکہ ٹائیگر جلد صحت یاب ہو جائے گا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق 6 مزید شیروں میں بھی سانس میں دشواری کی علامات سامنے آئی ہیں تاہم تاحال ان کے ٹیسٹ نہیں کیے گئے۔ انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹائیگر کو کورونا وائرس اس کے رکھوالے سے منتقل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پالتو بلیوں اور کتوں میں بھی کورونا وائرس پایا جاچکا ہے تاہم جنگلی جانور میں کورونا کا یہ پہلا کیس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں