کوروناوائرس کی ہوا میں 27فٹ تک جانےکی بات درست نہیں، امریکی سائنسدان نے میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ریسرچ کو مسترد کردیا

امریکہ (پی این آئی)امریکی سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاکی نے کورونا وائرس کے ہوا میں27 فٹ تک سفرکی ریسرچ کو انتہائی گمراہ کن ہے قرار دے دیا ہے۔متعدی امراض کےعلاج کےماہر اور وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس کےسربراہ ڈاکٹر انتھونی فاکی نے میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ریسرچ کو مسترد کرتے

ہوئے کہا ہے کہ چھینک کے ذریعے کوروناوائرس کے ہوا میں 27 فٹ تک سفر کی ریسرچ انتہائی گمراہ کن ہے۔ڈاکٹر انتھونی فاکی کا کہنا ہے کہ زور دار چھینک کےنتیجےمیں بھی کورونا وائرس 27 فٹ تک جانےکی بات درست نہیں ہے۔امریکی ڈاکٹر انتھونی فاکی نے اپنے مؤقف کی دلیل پیش کرتے ہوئے زور دار چھینک کر بھی دکھایا۔واضح رہے کہ میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ڈاکٹر نے کہا تھا 6 فٹ تک فاصلےکی سماجی دوری کی ہدایات فرسودہ ہیں، ایم آئی ٹی کے ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا تھا زور دار چھینک سےکورونا وائرس 27 فٹ تک جا سکتا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں