ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری مستحقین کا گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج

لاہور(پی این آئی) مستحقین کی بڑی تعداد راشن لینے کے لیے گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب کے گورنر ہاؤس کے باہر راشن لینے آنے والے مستحقین کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا تھا صبح 8 بجے گورنر ہاوس سے راشن ملے گا جس کے لیے راشن لینے کے لیے صبح 6 بجے سے گورنر ہاوس کے باہر

موجود ہیں۔مستحقین کے مطابق کل قلعہ گوجر سنگھ میں ٹرک سےاعلان کیا گیا تھا گورنر ہاؤس سے راشن ملے گا۔مستحق شہریوں نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اب ہمیں کہا جارہا ہے مقامی پولیس اسٹیشنز کے باہر راشن ملے گا، ان حالات میں بچوں کا پیٹ پالنے کےلیے کہاں جائیں۔مستحقین کی جانب سے گورنر ہاؤس سے راشن نہ ملنے پر گورنر ہاؤس کے سامنے مال روڈ پر احتجاج بھی کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں