برطانیہ(پی این آئی)برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے 708 افراد میں 5 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔لندن میں کیبنٹ آفس منسٹر مائیکل گوو نے اسٹیون پووس کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا سے ہلاک 708 افراد میں 5 سال کا بچہ بھی شامل ہے جبکہ
وائرس کے باعث 7 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔مائیکل گوو نے کہا کہ ویلز، مڈلینڈز ، یارکشائر اور نارتھ ایسٹ میں کورونا کیسزکا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سے 300 وینٹیلیٹرز برطانیہ پہنچ چکے ہیں، جبکہ برطانیہ میں اموات بڑھنے کی شرح آئندہ ایک دو ہفتہ برقرار رہے گی۔اسٹیون پووس نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لوگ حکومتی ہدایات پرعمل کریں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں