امریکی صدر کی دھمکی پر ایران نے جواب دے دیا

تہران(پی این آئی) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جھوٹ بولتا ہے، دھوکا دیتا ہے اور ایرانیوں کے قتل میں ملوث ہے۔ ایران نے کبھی جنگ کی ابتدا نہیں کی البتہ اپنا دفاع ضرور کیا ہے۔ایران نے امریکی صدر کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کبھی جنگ

میں ابتدا نہیں کی البتہ حقِ دفاع کو ضرور استعمال کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے ایران پر ’پراکسی وار‘ کے الزام کے جواب میں وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ جنگ کے شعلوں کو ہوا دینے کی باتیں نہ کریں، ایران کی عراق سمیت دنیا کے کسی بھی حصے میں پراکسی یا حامی قوتیں نہیں البتہ دوست ضرور ہیں۔قبل ازيں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ عراق ميں ايران يا اُس کی حامی قوتيں امريکی فوجیوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہيں، اگر ایسا کیا گیا تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔امریکی صدر نے سنگین نتائج کی دھمکی صرف ٹویٹر پر ہی نہ دی بلکہ عراق میں اپنے سب سے خطرناک اور جددید پیٹریاٹ میزائل سسٹم نصب کر دیا ہے جس پر ایران نے اس عمل کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں