بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے قریبی رشتہ دارکا انتقال ہو گیا

ممبئی (پی این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے قریبی رشتہ دار عبداللہ خان 38 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ کو پھیپھڑوں میں انفیکشن تھا اور ذیابطیس کے مرض میں بھی مبتلا تھے، دو روز قبل طبیعت میں خرابی کے باعث ممبئی کے کوکیلبین امبانی اسپتال میں

داخل تھے۔سلمان خان کو جب عبداللہ کی صحت کے حوالے سے علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر بندرا کے مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں انہوں نے گزشتہ روز آخری سانس لی۔سلمان خان نے عبداللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عبداللہ کے ہمراہ تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ’آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ عبداللہ، سلمان خان کے قریبی دوست بھی تھے، اداکار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عبداللہ کے ہمراہ بہت سی تصویریں اور ویڈیوز موجود ہیں۔مخلتف جگہوں پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ عبداللہ کا انتقال جان لیوا کورونا وائرس سے ہوا تاہم اہل خانہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں