کورونا وائرس،مہوش حیات نے حکومت اور عوام سے اپیل کر دی

کراچی (پی این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ دنیا بھر کا بہترین صحتی نظام بھی کورونا وائرس کے سامنے ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں اس عالمی وبا سے ہزاروں اموات کا خدشہ ہے۔

پاکستان میں چھٹیاں نہیں، شہری گھروں پر رہیں اور ہدایات پر عمل کریں۔ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ ہے اور یہاں آئی سی یو میں صرف 600 بیڈز ہیں جب کہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ اور ملک بھر میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 1700 ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں اور دن رات زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن افسوس ڈاکٹرز کے پاس خود کے لئے حفاظتی سامان نہیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹرز کے پاس صحیح حفاظتی کٹس اور سامان ہو جبکہ عوام سے ہدایات پر عمل کرنے اور گھروں پر رہنے کی درخواست بھی کی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں