شیخ رشید نے کورونا وائرس سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی

(پی این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ 15 روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی۔اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تاحکم ثانی تمام مسافر ٹرینیں بند رہیں گی، کرفیو نہیں لگنا چاہیے، پاکستان میں ایسےخطرناک حالات نہیں ہیں جیسےاسپین، امریکا اور اٹلی میں ہیں۔راولپنڈی

میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ آئندہ پندرہ روز انتہائی اہم ہیں، اگرآئندہ پندرہ روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید 70 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 1670 ہو گئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں