(پی این آئی)پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی کینٹ اسٹیشن پر قرنطینہ اسپیشل ٹرین تیار کرلی۔کینٹ اسٹیشن کراچی پر ریلویز کے ملازمین اور ورکرز کیلئے قرنطینہ اسپیشل ٹرین تیار کرلی گئی ہے۔ ٹرین 3 ائیر کنڈیشنڈ سلیپر اور ائیرکنڈیشنڈ بزنس پر مشتمل ہے۔ریلوے ترجمان کے
مطابق 5 کوچز میں 36 لوگوں کو آئسولیشن میں رکھنے کی گنجائش ہے جس کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی آئسولیشن رومز کا مقصد کرونا وائرس کے مشتبہ افراد کو آئسولیشن فراہم کرنا ہے، آئسولیشن رومز میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کے لیے ہر ممکن سہولت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان ریلویز کا میڈیکل اسٹاف 24 گھنٹے ایمرجنسی آئسولیشن رومز میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دے گا، ضرورت پڑنے پر سندھ حکومت کو بھی آئسولیشن رومز استعمال میں لانے کی پیشکش کی گئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث آج پنجاب اور سندھ میں مزید 3، 3 افراد کی ہلاکتوں کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1750 ہو گئی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں