حفیظ شیخ کی چھٹی ، وزیراعظم عمران خان نے اہم ترین عہدے پر اسد عمر کو تعینات کر دیا ۔۔۔ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین مقرر، کابینہ توانائی کمیٹی کے ارکان میں وزیر پاور ڈویژن اور وفاقی وزیر ریلویز شامل، کمیٹی کل 7 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو ایک اور

عہدے سے نواز دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز مشاورت کے بعد کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کر دی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کےعہدے سے ہٹا کر وفاقی وزیر اسد عمر کو کمیٹی کا نیا چئیرمین مقرر کر دیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کل 7 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی کے ارکان میں وزیر پاور ڈویژن اور وفاقی وزیر ریلویز بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اب عمران خان اپنی اصل ٹیم کو فرنٹ لائن پر لانے کے خواہاں ہیں۔اسی لیے وزیراعظم کی جانب سے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ اسد عمر کو وفاقی وزیر برائے خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کی باگ دوڑ سونپی گئی تھی۔ اسد عمر کئی ماہ تک وفاقی کابینہ سے باہر رہے، پھر کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عمران خان نے انہیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا عہدہ سونپا، اور اب کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چئیرمین کا عہدہ بھی سونپ دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close