کراچی (پی این آئی) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ جمعہ کے خطبے کو مختصر رکھا جائے اور کورونا کے شبہ والے لوگ مساجد میں نہ آئیں۔گورنر ہاو¿س سندھ میں علماءکرام نے کورونا وائرس کے حوالے سے نیوز کانفرنس کی جس میں مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن اور علامہ شہنشاہ
نقوی سمیت دیگرشریک ہوئے۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ جمعہ کے خطبے کو مختصر رکھا جائے اور نمازی نماز کی ادائیگی کے ساتھ ہی فوری گھر جائیں، کورونا وائرس کے باعث نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے، نابالغ بچے مسجد میں نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ مساجد سے قالین ہٹا کر فرش کو اچھے طریقے سے صاف کیا جائے، جن لوگوں کو کورونا وائرس کا شبہ ہو وہ مسجد میں نہ آئیں ، ایسے افراد کو جماعت ترک کرنے کا گناہ نہیں ہوگا، ائمہ کرام جمعہ کے خطبات میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلائیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے بتایا کہ علماءکرام کی جانب سے نماز کے حوالے سے جو اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس پر تمام علماءمتفق ہیں۔ بہت سے علماءکرام اس پریس کانفرنس میں موجود ہیں جبکہ بعض نے اعلامیے کی تائید کی ہے، بہت سے علماءکرام نے ٹیلی فون پر بھی اعلامیے کی تائید کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں