(پی این آئی)کورونا سے بچاؤ کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کرنے کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی، سندھ اور پنجاب میں دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد خیبر پختونخوا میں شٹ ڈاؤن کردیا گیا۔سندھ کے بعد پنجاب میں بھی دو ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، 6 اپریل تک مارکیٹس، شاپنگ مالز، سرکاری اور
نجی ادارے بند رہیں گے جبکہ کراچی اور سکھر ایئرپورٹس آج صبح 6 بجے سے بند کردیے جائیں گے۔ آزاد کشمیر میں 3 ہفتوں کا لاک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔کورونا وائرس کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے معاشی پیکیج منظور کرلیا، 70 لاکھ دِیہاڑی دار مزدوروں کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے، برآمد کنندگان کے لیے 2 سو ارب روپے کا پیکیج منظور کیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ قوم کو کورونا کا سخت چیلنج درپیش ہے، اس سے نمٹنے کے لیے پاک فوج، قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، ہرکوشش اور تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 800 سے اوپر چلی گئی جبکہ 6 افراد جان سے چلے گئے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں