بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے 13 ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کردی۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان کے 13 ڈاکٹروں نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کے لیے قائم قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا
تھا۔محکمہ صحت بلوچستان نے قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے ان 13 ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔محکمہ صحت نے اپنے مراسلے میں سفارش کی ہے کہ بیڈ ایکٹ کے تحت 4 لیڈی اور 9 میل ڈاکٹروں کو شوکاز جاری کیے جائیں۔دوسری جانب کوئٹہ میں قائم قرنطینہ مرکز میں ایران سےآنے والے افراد کی کورونا وائرس کے حوالے سے اسکریننگ جاری ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق قرنطینہ مرکز میں ایران سےآنے والے تمام افراد کی اسکریننگ کی جارہی ہے اور اس کے علاوہ مشتبہ افراد کے جسم کا درجہ حرارت چیک کرنے کے ساتھ ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 35 تک جاپہنچی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں