جہلم(طارق مجید کھوکھر)کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت ڈی او پاپولیشن ویلفیئر جہلم بابر ظہیر نے اپنے دفتر کے باہر پودے لگوانے، صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات مکمل کروانے، انے والے سائلین کے لئے بینچ لگوانے، اور دفتر کے قریب شاہراوں پر بارے کوڑا دان لگوانے کے لئے انتظامات مکمل کروائیں ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین مہم پنجاب میں عام شہریوں کو بھی اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہے، بابر ظہیر نے کہا ہے کہ محکمہ پاپولیشن جہلم نہ صرف بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات اور تدارک پر کام کر رہا ہے بلکہ حکومت پنجاب کے دیگر اہداف کی طرف بھی بھرپور انداز سے کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں دفتر کی صفائی کروائی جا چکی ہے اور یونین کونسل سطح پر آبادی کی روک تھام کے لئے آگاہی کاؤنٹرز تشکیل دیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز منقدہ میلہ کے انعقاد کا مقصد علاقائی ثقافت، رہن سہن، کھانے، موسیقی اور رسم و رواج کی عکاسی کرتے ہوئے صحت مند معاشرے کے فروغ میں عوام الناس کے کردار کو اجاگر کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں