جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے حالیہ بارشوں کے بعد صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بلدیاتی اداروں کے افسران و عملہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے چیف آفیسر ایم سی جہلم انعام الرحیم اور انسپکٹر رانا اشفاق کے ہمراہ شہر کے
مختلف علاقوں کا دورہ کیا کرکے نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وافسران و عملہ کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صفائی کے انتظامات مکمل کروانے کی ہدایت دیں اورصفائی کے نظام میں بہتری لانے کا کہا۔ اس موقع پر انہوں نے سول لائنز روڈ، مشین محلہ، جادہ چوک اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود بھی فیلڈ میں موجود رہیں، اور صفائی کے انتظامات کو مکمل کروائیں۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں