حکومت نے2بڑے کالجز بندکرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(پی این آئی) حکومت نے 2 ٹیکنالوجی کالجز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹیکنالوجی کالج رائیونڈ اور انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی بندکرکے اثاثہ جات پنجاب تیانجن یونیورسٹی کو منتقل کردیے جائیں گے، کالجز کے اساتذہ اور طلباء کے مستقبل کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جاسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے

لاہور کے 2 بڑے ٹیکنالوجی کے کالجز کو بند کرکے ان کے اثاثہ جات پنجاب تیانجن یونیورسٹی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت دونوں کالجز کو پنجاب تیانجن یونیورسٹی کو منتقل کرنے کیلئے خاموشی سے باضابطہ کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ٹیوٹا نے بھی اپنے ماتحت چلنے والے اداروں کو منتقل کرنے کیلئے سرنڈر کردیا ہے۔ گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج رائیونڈ کی 320 کنال اراضی بھی تیانجن یونیورسٹی کو دے دی جائے گی۔ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے 5 پروگرام بھی بند کر دیے جائیں گے۔حکومت نے 2 ٹیکنالوجی کالجز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹیکنالوجی کالج رائیونڈ اور انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی بندکرکے اثاثہ جات پنجاب تیانجن یونیورسٹی کو منتقل کردیے جائیں گے، کالجز کے اساتذہ اور طلباء کے مستقبل کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جاسکا زیرتعلیم طلباء کو ٹیوٹا کے دیگر اداروں میں منتقل کردیا جائے گا۔ دونوں کالجز کے اساتذہ کے مستقبل کا فیصلہ بھی تیانجن یونیورسٹی کرے گی۔فی الحال دونوں کالجز کے 150اساتذہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ اساتذہ کو جوکالجز میں سرکاری گھر دیے گئے ان کو خالی کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ آئندہ کے تمام معاملات کا فیصلہ پنجاب تیانجن یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کرے گی۔ پنجاب تیانجن یونیورسٹی کے ایکٹ میں یہ واضح ہے کہ دونوں کالجز کی اراضی یونیورسٹی کی ملکیت ہوجائے گی۔ واضح رہے لاہور میں تین بڑے سرکاری کالجز تھے جن میں ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جاتی تھی لیکن اب دو کالجز کو تیانجن یونیورسٹی کو منتقل کرنے کے بعد ریلوے روڈ کالج رہ گیا ہے، جہاں طلباء کو ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں